No motorcycle registeration without driving license in pakistan

نئی موٹرسائیکل خریدنے پرانتہائی کڑی شرط عائد، اب شاید ہی کوئی پاکستانی موٹرسائیکل خرید سکے

اسلام آباد(بول پاکستان رپورٹ) تحریک انصاف کی حکومت نے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا بھی آغاز کیا۔ ہیلمٹ کی پابندی تو پہلے سے لاگو تھی لیکن اس پر عمل شاذ ہی کوئی کرتا تھا۔ حکومت نے اس پابندی پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا۔ بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں چالان ہوئے اور آج جسے دیکھو ہیلمٹ پہن کر ہی موٹرسائیکل چلا رہا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئیں

ڈرائیونگ لائسنس کا مسئلہ ہیلمٹ کی پابندی سے بھی زیادہ سنگین ہے اور ایسا کوئی موٹرسائیکل سوار شاید ڈھونڈے سے بھی نہ ملے جس کے پاس موٹرسائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہو۔ اب حکومت نے اس پر بھی سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئی موٹرسائیکل خریدنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد اب جس شخص کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہو گا اس کے نام پر موٹرسائیکل کی رجسٹریشن نہیں ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بالی ووڈ اداکارائیں جنہوں نے انڈر ورلڈ کے ڈانز سے شادی کی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کی یہ پابندی نئی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن پر عائد کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اس پابندی کا پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کو بھی اس میں شامل کر دیا جائے گا اور ایسا کوئی شخص گاڑی بھی نہیں خرید سکے گا، جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہو۔ واضح رہے کہ 18اکتوبر 2018ءکو لاہور ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کی تھی تاہم انتظامیہ عدالت کے اس حکم پر عملدرآمد کرانے میں اب تک ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار شادی شدہ بھارتی لڑکی پاکستان چلی آئی، اسلام قبول کرکے شادی کر لی

اس مقدمے کی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ اس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔“ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کرنے کے متعلق بھی اہم فیصلہ سنایا تھا اور کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اچانک انگلینڈ سے واپس کیوں آ گئے اور کتنے میچز کے لیے دستیاب نہیں‌ ہوں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں