19 ماہ کی بچی 10 ویں‌ منزل سے گر کر زندہ بچ گئی

19 ماہ کی بچی 10 ویں‌ منزل سے گر کر زندہ بچ گئی، عقل کو دنگ کر دینے والا واقعہ

دبئی (بول پاکستان رپورٹ) ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ کی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہو گی۔ اس 19 ماہ کی بچی کی کہانی سن کر آپ کہیں گے کہ یہ کہاوت شاید بنی ہی اس کے لیے تھی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق لین محمود فارگلے نامی یہ بچی کا تعلق مصر سے تھا، اس کے والد کو متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ میں‌ ملازمت ملی اور وہ خاندان کے ہمراہ وہاں منتقل ہو گیا. راس الخیمہ میں وہ ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی 10منزل پر رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتیں‌کیوں‌ تبدیل ہوئیں اور پی ٹی آئی کے کن لوگوں میں‌ جنگ جاری ہے؟ فواد چوہدری بالآخر بول پڑے

گزشتہ دنوں لین اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھیل رہی تھی کہ وہاں سے نیچے گر گئی اور سیدھی زمین پر آ رہی۔ لین اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پرجان سے بچ گئی تاہم اسے شدید چوٹیں آئیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے وینٹی لیٹر پر ڈال دیا۔ اب ہسپتال سے خبر آئی ہے کہ لین کی صحت تیزی کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں: شوہر اپنی بیوی کا سر کاٹ کر تھانے لے آیا اور پولیس والوں سے کہا کہ میں‌ نے اسے مار ڈالا ہے کیونکہ…

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں لین بہت حد تک صحت مند ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق لین کے عمارت سے گرنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوا تو لوگوں نے بچی کی زندگی کے لیے بہت دعائیں کیں۔ اب لین کے والد ٹوئٹر پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میری بچی اللہ کے فضل سے تیزی سے صحت مند ہو رہی ہے۔ آپ تمام لوگوں کی بے لوث دعاؤں اور سپورٹ کا بہت شکریہ۔“

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں‌ جیل کی سزا، وجہ ایسی شرمناک کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں