گلیکسی ایس 10

گلیکسی ایس 10 کا فنگر پرنٹ لاک بھی دھوکے باز نکلا، ایسے طریقے سے کھل جاتا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

اسلام آباد (بول پاکستان رپورٹ) ایپل اور سام سنگ جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے سمارٹ فونز کو محفوظ تر بنانے کے لیے کڑے انتظامات کرتی ہیں لیکن پھر بھی کوئی ہونہار بروا کوئی نہ کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالتا ہے کہ ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تمام تر ٹیکنالوجی دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ: سلیکشن کمیٹی نے 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے حال ہی میں گلیکسی ایس 10 ماڈل متعارف کروایا جو اپنی جدید تر ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی مثال آپ ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ اس کا ‘لاکنگ’ سسٹم بھی ناقص قرار پایا ہے جسے ایک شخص نے اپنی انگلی کے تھری ڈی پرنٹ سے کھول دیا ہے اور اس کام میں اس شخص کو صرف تیرہ منٹ کا وقت لگا۔

فاطمہ بھٹو کو سیاست میں اتارنے کے لیے سرگرمیاں تیز

اس شخص نے سوشل ویب سائٹ ‘امیجر’ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے گلیکسی ایس 10 کا لاک کھولنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اس شخص نے پہلے شیشے پر اپنے فنگر پرنٹ کا عکس بنایا اور پھر فوٹو شاپ اور تھری ڈی پرنٹنگ کے ایک سافٹ ویئر کے ذریعے اس فنگرپرنٹ کا حامل انگلی کا ماڈل تیار کیا۔

“شاہد آفریدی کو لیجنڈ کیوں کہا؟” ایمان زینب مزاری گورنر سندھ پر برس پڑیں

اس تھری ڈی پرنٹڈ انگلی کے ذریعے اس نے گلیکسی ایس 10 فون کا لاک کھولنے کی کوشش کی اور وہ صرف تیسری کوشش میں ہی لاک کھولنے میں کامیاب ہو گیا۔ گلیکسی ایس 10 میں سام سنگ نے روایتی فنگر پرنٹ سنسر کی بجائے الٹرا سانک فنگر پرنٹ سنسر استعمال کیا ہے لیکن وہ بھی اس فون کو محفوظ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

“جب میں اور وقار قومی ٹیم میں آئے تو۔۔۔” وسیم اکرم کا محمد حسنین کے مخالفین کو بہترین جواب

اپنا تبصرہ بھیجیں