آدمی کام سے لوٹا تو اپنی نوجوان بیوی کو ایسی شرمناک حالت میں‌دیکھ لیا کہ مشتعل ہو کر گولیاں برسا دیں

سالی کی محبت میں‌گرفتار شخص نے بینک سے قرض لے کر بیوی کو قتل کروا ڈالا

نئی دہلی(بول پاکستان رپورٹ) بھارت میں ایک بدبخت شخص نے سالی کی محبت میں گرفتار ہو کر حاملہ بیوی کو کرائے کے قاتل کے ہاتھوں قتل کروا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ہے جہاں لانڈری کی دکان چلانے والے شنبھو نامی شخص کو اپنی سالی سے محبت ہو گئی اور اس نے اپنی بیوی کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: اغواکار اس کے ساتھ کیا سلوک کرتے رہے؟ دعا منگی نے بالآخر تمام قصہ سنا دیا

رپورٹ کے مطابق شنبھو کی پہلے سے 2 بیٹیاں تھیں اور اب اس کی بیگم پھر سے حاملہ تھی۔ شنبھو نے رشی نامی کرائے کے قاتل کو اپنی اہلیہ کے قتل کی سپاری دی۔ اسے رشی کو قتل سے پہلے 50 ہببزار ادا کرنے تھے اور 2 لاکھ بعد میں۔ اس کے پاس 20 ہزار روپے تھے چنانچہ اس درندہ صفت انسان نے بینک سے 30 ہزار روپے قرض لے کر اس کرائے کے قاتل کو دے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں‌ماڈلز اور اداکاراؤں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

منصوبہ بندی کے تحت شنبھو 9 جولائی کو اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کو لے کر سسرال گیا اور واپسی پر راستے میں رشی نے ڈکیتی کا ڈرامہ کرکے شنبھو کی بیوی کو گولی مار دی۔ ایس ایس پی پٹنہ کا کہنا تھا کہ “قتل کی یہ واردات انتہائی پروفیشنل انداز میں کی گئی تھی جس کا سراغ لگانا بہت مشکل تھا تاہم ہم نے شنبھو کو شک کی بنیاد پر شامل تفتیش کیا جس نے 5 گھنٹے طویل تفتیش کے بعد جرم کا اعتراف کر لیا۔” پولیس کے مطابق رشی نامی قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی کام سے لوٹا تو اپنی نوجوان بیوی کو ایسی شرمناک حالت میں‌دیکھ لیا کہ مشتعل ہو کر گولیاں برسا دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں