سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستان کو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستان کو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی

زیورخ(بول پاکستان رپورٹ) سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستان سمیت 18 مملک کو بینک اکاؤنٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت 18 ممالک کو اپنے ملک کے بینکوں میں موجود اکاؤنٹس کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کی فراہمی کا آغاز 2021 سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کا ہندو بالادستی کا ایجنڈا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: وزیراعظم عمران خان

2018 میں سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو سوئس بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ سوئس بینکوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 31 لاکھ افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔ 2015 میں سوئس بینک کی لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکلا کو پی آئی سی پر حملے کے لیے اکسانے والی یہ خاتون وکیل کون ہے؟ شناخت سامنے آ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں