پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(بول پاکستان رپورٹ) بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے پاکستانی حکومت نے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان سے بھارت کو زمینی راستے سے برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر کھولنے جا رہا ہے اور 15جولائی سے واہگہ کے راستے بھارت اور افغانستان کے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کی محبت میں‌گرفتار شخص نے بینک سے قرض لے کر بیوی کو قتل کروا ڈالا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر 15 جولائی سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت کھولا جا رہا ہے جس کے لیے افغان حکومت نے خصوصی درخواست کی تھی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اغواکار اس کے ساتھ کیا سلوک کرتے رہے؟ دعا منگی نے بالآخر تمام قصہ سنا دیا

پاکستان نے اس معاہدے کے تحت بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کا راستہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھول دیا جائے گا اور افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارت بحال ہو جائے گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں‌ماڈلز اور اداکاراؤں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

اپنا تبصرہ بھیجیں