شادی اور پلاٹ دلانے کا جھانسہ، بس ہوسٹس کے ساتھ جنسی زیادتی، جمع پونجی سے بھی محروم

شادی اور پلاٹ دلانے کا جھانسہ، بس ہوسٹس کے ساتھ جنسی زیادتی، جمع پونجی سے بھی محروم

راولپنڈی (بول پاکستان رپورٹ) راولپنڈی میں ایک نوسرباز نے پلاٹ دلانے کا جھانسہ دے کر ایک بس ہوسٹس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور 8 لاکھ نقدی و زیورات بھی ہتھیا لیے۔ نجی ٹی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کا نام معظم ہے جس نے متاثرہ خاتون سے شادی کا وعدہ کیا اور اس کے ساتھ کئی ماہ تک جنسی تعلق قائم کیے رکھا۔ اسی دوران ملزم نے خاتون کو پلاٹ دلانے کا جھانسہ دے کر جمع پونجی سے بھی محروم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا

رپورٹ کے مطابق ملزم بھی شادی شدہ تھا جبکہ متاثرہ بس ہوسٹس بھی دو بچیوں کی ماں تھی جسے 2011ء میں طلاق ہو گئی تھی۔ ملزم نے خاتون سے کہا کہ وہ مل کر پلاٹ خریدتے ہیں اور وہاں گھر بنا کر شادی کے بعد وہاں رہیں گے۔ اس پر خاتون نے اپنی 8 لاکھ کی جمع پونجی اور زیورات اس کے حوالے کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کی محبت میں‌گرفتار شخص نے بینک سے قرض لے کر بیوی کو قتل کروا ڈالا

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک پلاٹ کے جعلی کاغذات بنوا کر خاتون کو دے دیئے۔ اسی دوران خاتون ملزم کے ساتھ جنسی تعلق کے نتیجے میں حاملہ بھی ہو گئی جس پر ملزم نے اس سے تعلق ختم کر لیا۔ اس پر خاتون پولیس کے پاس پہنچ گئی اور رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور عدالت میں پیش کرکے اس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا جیٹھ میرے کمرے میں‌گھس آیا اور کنڈی لگا کر۔۔۔ شادی کا جھانسہ دے کر معصوم لڑکیوں‌ کی زندگیاں تباہ کرنے والے گروہ کے ہتھے چڑھنے والی لڑکی کی المناک کہانی

اپنا تبصرہ بھیجیں