برطانیہ میں‌عام انتخابات: کنزویٹو پارٹی نے پھر سے میدان مار لیا، اس بار کتنے پاکستانی نژاد منتخب ہوئے؟ بڑی خبر آ گئی

برطانیہ میں‌عام انتخابات: کنزرویٹو پارٹی نے پھر سے میدان مار لیا، اس بار کتنے پاکستانی نژاد منتخب ہوئے؟ بڑی خبر آ گئی

لندن (بول پاکستان رپورٹ) برطانیہ میں ہونے والے عا م انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 650میں سے 500 سے زائد نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ ہدف پورا کر لیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی اب تک 326 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد لیبر پارٹی 199سیٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستان کو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی

سکاٹش نیشنل پارٹی 46سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس 8 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،ڈی یو پی نے بھی آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں کل 14نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سابق وزیراعظم تھریسامے بھی اپنی نشست جیت چکی ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سربراہ جو سوئن سن کامیاب نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:‌ اداکارہ میرا کی جان کو خطرہ، حکومت سے اپیل کر دی

اب تک چار پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے انتخابات میں کامیابی کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔لبرل پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار طاہر ملک پہلی بار کامیاب،،لیبر پارٹی کی ناز شاہ بریڈ فورڈ سے پھر جیت گئیں، ساجد جاوید بھی اپنی نشست بچانے میں کامیاب رہے۔مانچسٹر سے افضل خان،بریڈ فورڈایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین اورکوونٹری سے لیبر پارٹی کی زاراسلطانہ بھی کامیابی سمیٹنے والوں میں شامل ہیں۔لیڈی ووڈسے شبانہ محمود، ویک فیلڈ سے عمران احمدبھی جیت گئے،برمنگھم پیری بار خالد محمود بھی اپنی نشست بچا۔برمنگھم ہال گرین سے طاہر علی بھی الیکشن جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:‌ ڈاکٹروں نے پہلے وکلا پر ڈنڈے برسائے، عملے کی خواتین چھت سے پتھراؤ کرتی رہیں، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی

پولنگ ڈے پر جوش و خروش دیکھنے میں آیا، عام انتخابات میں انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی، کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے حلقے سے باہر ووٹ کاسٹ کیا، لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے شمالی لندن میں اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا.

یہ بھی پڑھیں:‌ ڈاکٹرز اور وکلا کی لڑائی شروع کب اور کہاں سے ہوئی؟ وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

سکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی جماعت اسکاٹش پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن نے گلاسگو میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ لبرل ڈٰیموکریٹس کی سربراہ جو سوئنسن اپنے شوہر کے ساتھ پولنگ سٹیشن پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کیا۔ خراب موسم کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا، سخت سردی اور بارش کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں بنی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:‌ وکلا کو پی آئی سی پر حملے کے لیے اکسانے والی یہ خاتون وکیل کون ہے؟ شناخت سامنے آ گئی

لیور پول میں 48 افراد کو غلط بیلٹ پیپر دے دیئے گئے جس کے باعث ووٹرز کو دوبارہ ووٹ ڈالنے پڑے۔ انتخابی عمل کے دوران لنارک شائر کے علاقے میں ایک جگہ سے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد ہوئی۔ یہ ڈیوائس نصب کرنے کے شبہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی وکلا کے اجتجاج میں شامل، ان کے خلاف کارروائی ہو گی؟ سی سی پی او لاہور نے بتا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں