شاہد آفریدی نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ سن کر ان کے مداح افسردہ ہو جائیں گے

شاہد آفریدی نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ سن کر ان کے مداح افسردہ ہو جائیں گے

ڈھاکہ (بول پاکستان رپورٹ) پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے اور عالمی کرکٹ میں 400 سے زائد چھکے مارنے سمیت کئی بڑے عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک اور ایسا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا ہے کہ جس کے متعلق جان کر شاہد آفریدی کے مداح دکھی ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمعیت طلباء‌کی تقریب پر فائرنگ، 1 طالب علم جاں بحق، 29 زخمی، لیاقت بلوچ بال بال بچ گئے

شاہد آفریدی ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیل رہے ہیں، جس میں وہ ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ڈھاکہ پلاٹون کا راج شاہی رائلز کے خلاف میچ ہوا جس میں شاہد خان آفریدی ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہو گئے اور اس بار صفر پر آؤٹ ہو کر انہوں نے اپنی صفر پر آؤٹ ہونے کی سنچری بھی مکمل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں‌عام انتخابات: کنزرویٹو پارٹی نے پھر سے میدان مار لیا، اس بار کتنے پاکستانی نژاد منتخب ہوئے؟ بڑی خبر آ گئی

اس میچ میں انگلش آل راﺅنڈر روی بوپارا نے شاہد آفریدی کو پہلی گیند پر ہی آﺅٹ کر دیا۔ شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 44 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہو چکے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 دفعہ، ون ڈے انٹرنیشنل میں 30 اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 8 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور دنیا بھر میں کھیلے گئے ٹی 20 میچوں میں وہ 56 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستان کو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں