چار ناکام شادیوں‌کے بعد اداکارہ نور برطانیہ میں‌ پانچویں بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

چار ناکام شادیوں‌کے بعد اداکارہ نور برطانیہ میں‌ پانچویں بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

لندن (بول پاکستان رپورٹ) اداکارہ نور نے پے درپے 4 ناکام شادیوں کے بعد چند ماہ قبل خفیہ طور پر پانچویں بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ روزنامہ دنیا کے مطابق اداکارہ نور کی یہ شادی برطانیہ میں ہوئی اور وہ شادی کے بعد سے برطانیہ ہی میں مقیم ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ تک برطانیہ میں ہی قیام کریں گی اور مارچ کے بعد پاکستان واپس آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ سن کر ان کے مداح افسردہ ہو جائیں گے

اخبار کے مطابق اداکارہ کے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے شادی کی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی تاہم انہوں نے تردید سے بھی انکار کیا اور کہا کہ “اداکارہ اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور دوستوں کو اپنے فیصلوں کے متعلق آگاہ نہیں کرتیں۔” واضح رہے کہ اداکارہ نور کی پہلے چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پانچویں شادی میں ان کا دولہا کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمعیت طلباء‌کی تقریب پر فائرنگ، 1 طالب علم جاں بحق، 29 زخمی، لیاقت بلوچ بال بال بچ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں