ٹک ٹاک پر دوستی، لاہور میں‌ 3 اوباشوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ٹک ٹاک پر دوستی، لاہور میں‌ 3 اوباشوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(بول پاکستان رپورٹ) لاہور میں ایک لڑکے نے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی کو 2 دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی 20 دن قبل شیراز نامی ملزم کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قرب قیامت کی نشانی، ٹیکسلا میں‌ 2 لڑکیوں‌ نے ہم جنس پرستی کی شادی کر لی، والدین کو علم ہوا تو پھر…

شیراز نے لڑکی کو ملنے کے لیے سمن آباد بلایا۔ وہاں سے ملزم نے لڑکی کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا جس میں ملزم کے 2 دوست بھی سوار تھے۔ تینوں ملزمان نے لڑکی کو ایک جگہ لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد واپس اسی جگہ لیجا کر چھوڑ دیا اور فرار ہو گئے۔

شادی اور پلاٹ دلانے کا جھانسہ، بس ہوسٹس کے ساتھ جنسی زیادتی، جمع پونجی سے بھی محروم

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے ملت پارک پولیس سٹیشن میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کی محبت میں‌گرفتار شخص نے بینک سے قرض لے کر بیوی کو قتل کروا ڈالا

اپنا تبصرہ بھیجیں