پی ایس ایل سیزن 5 میں شامل نہ ہونے پر آسٹریلوی باؤلر ایرن سمرز دل گرفتہ، شکوہ زبان پر لے آئے

پی ایس ایل سیزن 5 میں شامل نہ ہونے پر آسٹریلوی باؤلر ایرن سمرز دل گرفتہ، شکوہ زبان پر لے آئے

لاہور (بول پاکستان رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں سیزن مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہا ہے اور اس کی عالمی کرکٹرز میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانچویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ایرن سمرز دل گرفتہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریت کے مسلم مخالف قانون کا معاملہ، وزیراعظم نریندر مودی کو اب تک کا زوردار جھٹکا لگ گیا

ایرن سمرز نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے منتخب نہ ہونے پر میں بہت افسردہ اور مایوس ہوں۔ میری شدید خواہش تھی کہ میں پانچویں ایڈیشن میں کھیلتا کیونکہ اس ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں ہونے جا رہے ہیں اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنا میری بہت بڑی خواہش تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اس 48 سالہ خاتون نے بالآخر اپنی دیرپا خوبصورتی اور جوانی کا راز دنیا کو بتا دیا

ایرن سمرز نے کہا کہ پی ایس ایل فور میں میں نے دبئی میں دو میچ کھیلے لیکن پاکستان میں پاکستانی مداحوں کے سامنے کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔ میرے خیال میں پاکستانی وکٹ پر مجھے زیادہ سپورٹ ملتی اور میری کارکردگی بھی اس سے بہتر ہوتی۔ گزشتہ سیزن میں کھیل کر بہت لطف آیا تھا۔ دبئی میں پاکستانی شائقین کی طرف سے ملنے والی پذیرائی شاندار تھی اور میری خواہش تھی کہ میں اس سیزن میں بھی شریک ہوتا۔ واضح رہے کہ ایرن سمرز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ تھے۔ وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود اس بار انہیں کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل آصف غفور میرے ماموں، وزیراعظم اور آرمی چیف میرے دوست، نوجوان کی پولیس کو دھمکیاں، لیکن گاڑی سے کیا برآمد ہوا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں