ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری، عالیہ بھٹ پہلے نمبر پر، پاکستان سے کون کون اس میں شامل ہوئیں؟

ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری، عالیہ بھٹ پہلے نمبر پر، پاکستان سے کون کون اس میں شامل ہوئیں؟

لندن(بول پاکستان رپورٹ) ایشیاء کی 10 خوبصورت اور پرکشش ترین خواتین کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں عالیہ بھٹ کو ایشیاء‌ کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ پانچ سال سے اس فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں اور اس بار اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ رواں سال کی فہرست میں ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چار ناکام شادیوں‌کے بعد اداکارہ نور برطانیہ میں‌ پانچویں بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے یہ فہرست ترتیب دی جس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو اس سال کی ایشیاء کی پرکشش ترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔ دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون اور تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ حنا خان کو ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریت کے مسلم مخالف قانون کا معاملہ، وزیراعظم نریندر مودی کو اب تک کا زوردار جھٹکا لگ گیا

چوتھے نمبر پر ماہرہ خان اور مہوش حیات کو نویں نمبر ایشیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ رواں سال پریانکا چوپڑا اس فہرست میں دسویں نمبر پر آئی ہیں۔ اس فہرست کے ساتھ گزشتہ دہائی کی پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی بھی ایک فہرست جاری کی گئی۔ اس فہرست میں دپیکا پڈوکون کو پہلے، پریانکا چوپڑا کو دوسرے، ماہرہ خان کو تیسرے، کترینہ کیف کو چوتھے اور بھارتی اداکارہ درشٹی دھمی کو پانچویں نمبر پر گزشتہ ایک دہائی کی خوبصورت ترین ایشیائی خاتون قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 5 میں شامل نہ ہونے پر آسٹریلوی باؤلر ایرن سمرز دل گرفتہ، شکوہ زبان پر لے آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں