بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا کی سیر کرتے منہ کے بل گر گئے، ویڈیو سامنے آ گئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا کی سیر کرتے منہ کے بل گر گئے، ویڈیو سامنے آ گئی

نئی دہلی (بول پاکستان رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کان پور میں سیاسی مصروفیات کے دوران گنگا گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھنے لگے تھے کہ اچانک لڑکھڑاتے ہوئے منہ کے بل گرگئے ۔اس اچانک افتاد پر سکیورٹی اہلکار بھی گھبرا گئے تاہم وہ فورا لپکے اور مودی کو سہارا دے کر اٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آئینی ادارہ نہیں، حکومت کے ماتحت ہے، حکومتی کاموں‌ میں‌مداخلت کرتا ہے: فواد چوہدری بھی نیب کا شکوہ زبان پر لے آئے

وزیراعظم نریندر مودی دریائے گنگا کی صفائی اور نامامی گنگا پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے کان پور آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ کشتی کی سیر کا لطف بھی اٹھایا۔ تاہم اسی دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور وہ گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کوکوئی زخم نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کی پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری، عالیہ بھٹ پہلے نمبر پر، پاکستان سے کون کون اس میں شامل ہوئیں؟

اس دورے پرریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ ، بہار کے وزیراعلیٰ سوشیل مودی اور اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ ٹی ایس راوت بھی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے گنگا کی صفائی اور نامامی گنگا پراجیکٹ کے حوالے سے ہونے والے خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ سوشل میڈیا پر نریندر مودی کے گرنے کی ویڈیو تیزی وائرل ہو رہی ہے اور بھارتی شہری اس پر بھانت بھانت کے کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک شخص کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “مودی ایسے گرے ہیں جیسے انہوں نے بھارت کی معیشت کو گرایا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہریت کے مسلم مخالف قانون کا معاملہ، وزیراعظم نریندر مودی کو اب تک کا زوردار جھٹکا لگ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں