جنت مرزا کی فحش تصاویر لیک ہونے کا معاملہ، ٹک ٹاک سٹار خود سامنے آ گئی

جنت مرزا کی فحش تصاویر لیک ہونے کا معاملہ، ٹک ٹاک سٹار خود سامنے آ گئی

اسلام آباد(بول پاکستان رپورٹ) ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے اور شہرت پانے کا ایک موقع فراہم کیا ہے مگر آئے روز کسی ٹک ٹاک سٹار کی فحش تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں جس پر بعض حلقوں کی طرف سے اس ایپلی کیشن پر ہی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پہلے حریم شاہ اور صندل خٹک کا معاملہ اور پھر مناہل ملک اور ثناء شیخ کی فحش تصاویر لیک ہونے کا قصہ۔ اس کے بعد اب مبینہ طور پر معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی کچھ فحش تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں مگر جنت مرزا نے ان تصاویر کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ ٹک ٹاک پر دوستی، لاہور میں‌ 3 اوباشوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جنت مرزا نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ “پہلے میرا گانا آ رہا تھا تو اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔ پھر جس دن گانا آیا، اس دن اکاؤنٹ کو بین کروا دیا گیا۔ اب میری فلم آ رہی ہے تو فوٹو شاپ کے ذریعے کسی اور لڑکی کے برہنہ جسم پر میرا چہرہ لگا کر جعلی تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اتنا بھی کسی کی کامیابی سے کیا حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر اس کی تصاویر لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کر لو۔”

یہ بھی پڑھیں:‌ قرب قیامت کی نشانی، ٹیکسلا میں‌ 2 لڑکیوں‌ نے ہم جنس پرستی کی شادی کر لی، والدین کو علم ہوا تو پھر…

ٹک ٹاک سٹار نے 2019ء میں وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “پہلے یہ تصاویر پوسٹ کرکے مجھے شرمندہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اب دوبارہ میرا چہرہ کسی اور لڑکی کے جسم پر لگا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میرا اللہ جانتا ہے کہ میں کیسی ہوں۔” پوسٹ میں جنت مرزا نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ اس کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:‌ شادی اور پلاٹ دلانے کا جھانسہ، بس ہوسٹس کے ساتھ جنسی زیادتی، جمع پونجی سے بھی محروم

اپنا تبصرہ بھیجیں