بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں کتنی رقم پاکستان بھیجی؟ جان کر وزیراعظم عمران خان خوش ہو جائیں‌گے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں کتنی رقم پاکستان بھیجی؟ جان کر وزیراعظم عمران خان خوش ہو جائیں‌گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اشاریوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھی پاکستان بھیجی جانے والی رقم کی شرح تیزی سے اوپر جا رہی ہے ۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نومبر کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9اعشایہ35فیصد اضافے کے ساتھ 1اعشاریہ 8 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں تارکین وطن نے 1 اعشاریہ 66 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھجوائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی کام سے لوٹا تو اپنی نوجوان بیوی کو ایسی شرمناک حالت میں‌دیکھ لیا کہ مشتعل ہو کر گولیاں برسا دیں

عارف حبیب لمیٹڈ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ سمعیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ ’’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم کی شرح میں اضافہ حوصلہ افزاء بات ہے ۔ گزشتہ چار سے پانچ سال کا ڈیٹا دیکھیں تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان سالوں میں کسی بھی نومبر کے مہینے میں 1 اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے زیادہ رقم کبھی پاکستان نہیں بھجوائی ۔”

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے اثاثہ ریکوری یونٹ پر اب تک کتنا خرچ ہو چکا اور کتنی لوٹی ہوئی رقم واپس لایا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سمیع اللہ طارق نے مزید کہا کہ” رواں سال نومبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جتنی رقم پاکستان بھجوائی وہ گزشتہ پانچ سال میں ریکارڈ ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں‌ کے دوران نومبر کے مہینوں‌ اتنی زیادہ رقم نہیں‌ بھجوائی گئی، حالانکہ رواں مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت باہر سے آنے والی رقم کی شرح بہت کم رہی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند ہے ۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیں: نیازی چرس پی کر سو رہا ہے، ہسپتال نہیں چلنے دیں گے، انشاء اللہ فتح ہماری ہو گی: ڈاکٹر عرفان کی نئی ویڈیو لیک ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں