وہ بالی ووڈ اداکارائیں جنہوں نے انڈر ورلڈ کے ڈانز سے شادی کی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ اور ممبئی کی انڈر ورلڈ کی دنیا کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے. کئی ایسی اداکارائیں ہیں‌ جنہوں نے انڈر ورلڈ کے لوگوں سے شادیاں کیں اور متعدد کے معاشقے رہے. بھارتی میڈیا میں اس سے متعلق کئی کہانیاں بیان کی جا چکی ہیں. انہی میں سے چند اداکاراؤں کی شادیوں اور معاشقوں کی تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:‌ یہ لڑکی ہمیشہ اپنے شوہر کو برقع پہنا کر باہر لیجاتی ہے کیونکہ…..

ممتا کلکرنی
اداکارہ ممتا کلکرنی نے مبینہ طور پر2013ءمیں اسلام قبول کیا اور وکرم گوسوامی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ وکرم گوسوامی انڈر ورلڈ ڈان ہے جو منی لانڈرنگ اور منشیات کے دھندوں میں ملوث ہے۔ 2014ءمیں ممتا او ر وکرم کینیا میں منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ برطانیہ میں‌پاکستانی ماں باپ نے مغربی لباس پہننے پر نوجوان بیٹی کو قتل کر دیا، پھر پکڑے کیسے گئے؟

مونیکا بیدی
انڈرورلڈ کے ڈان ابو سلیم اور اداکارہ مونیکا بیدی کا معاشقہ اپنے دور کے معروف ترین معاشقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ابو سلیم نے مونیکا بیدی کو کئی فلموں میں مرکزی کردار دلوائے۔ ابو سلیم بالی ووڈ کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو مجبور کردیتے تھے کہ وہ مونیکا بیدی کو اپنی فلموں میں کاسٹ کریں۔ ان دنوں مونیکا بیدی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں جبکہ ابو سلیم جیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ معروف امریکی اداکارہ نے لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے کا اعتراف کر لیا، لڑکیوں‌کو پھانسنے کا شرمناک طریقہ بھی بتا دیا



سونا
اداکارہ سونا نے 1984ءمیں انڈرورلڈ کے ڈان حاجی مستان کے ساتھ شادی کی۔ حاجی مستان انڈرورلڈ کے پہلے ڈان تھے جنہوں نے کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کی۔ انہوں نے مونا سے اس لیے شادی کی تھی کہ اس کی شکل معروف اداکارہ مدھوبالا سے ملتی جلتی تھی اور مدھوبالا حاجی مستان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:‌ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس پیرس جا کر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی

انیتا ایوب
انیتا ایوب کا بالی ووڈ میں کیریئر بہت مختصر رہا۔ اس دوران ان کے انڈر ورلڈ کے ڈان داﺅد ابراہیم کے ساتھ معاشقے کا بہت شہرہ رہا۔ انیتا اور داﺅد ابراہیم کے اس قدر قریبی تعلقات تھے کہ انیتا کو فلم میں کردار نہ دینے پر داﺅد ابراہیم نے فلم پروڈیوسر جاوید صدیق کو گولی مروا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:‌ سنی لیون کی وجہ سے سلمان خان اور اربازخان میں اختلافات پیدا ہو گئے، دبنگ 3کی شوٹنگ رک گئی

منداکنی(Mandakini)
اداکارہ منداکنی کا بھی داﺅد ابراہیم کے ساتھ طویل معاشقہ رہا اور دونوں اکٹھے رہتے رہے۔ ایسی خبریں بھی آتی رہیں کہ داﺅد ابراہیم نے منداکنی کے لیے متعدد بالی ووڈ فلموں کی لاگت کا خرچ اٹھایا۔ ان فلموں میں منداکنی نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس عرصے میں داﺅد ابراہیم اور منداکنی کو کئی مواقع پر اکٹھے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:‌ ’’فلم میں کردار کے لیے پروڈیوسر نے ایک رات کا مطالبہ کیا‘‘: اداکارہ شروتی مراٹھے

اپنا تبصرہ بھیجیں