اگر آپ کو پرسکون نیند نہیں‌آتی، صبح تھکے ماندے اٹھتے ہیں تو

اگر آپ کو پرسکون نیند نہیں‌آتی، صبح تھکے ماندے اٹھتے ہیں تو کھانے میں‌ یہ چیزیں‌ استعمال کریں، غذائی ماہر نے مفید مشورہ دے دیا

لندن (بول پاکستان رپورٹ) خوشگوار نیند ایک نعمت اور بے بہا طبی فوائد کی حامل ہوتی ہے اور اس کے ذہنی و جسمانی صحت پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اب ایک غذائی ماہر نے کھانے کی کچھ ایسی چیزیں بتا دی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی نیند کو پرسکون بنا سکتے ہیں ۔ میل آن لائن کے مطابق ہولی ہوزبی نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ ہماری خوراک کا نیند سے گہرا تعلق ہوتا ہے ۔ خاص طور پر ہم رات کے کھانے میں کیا کچھ کھاتے ہیں ، وہ ہماری نیند کے معیار کا تعین کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:‌ سانحہ اے پی ایس کی خبر بریک ہونے سے 1 گھنٹہ قبل طالبان کمانڈر نے ایک صحافی کو فون کرکے کیا کہا؟ بالآخر صحافی نے خاموشی توڑ دی

ہولی ہوزبی کا کہنا تھا کہ ’’ رات کے وقت شراب پینا اور مختلف کاموں کے متعلق پریشان ہونا ہماری نیند کے لیے ازحد نقصان دہ ہوتا ہے ۔ پنیر، اوٹس(Oats)، سامن مچھلی، دودھ، توفو (Tofu)، انڈے، چیری اور مگر ناشپاتی ایسی چیزیں ہیں جو ہماری نیند کو بہتر بناتی ہیں۔ سبزی خوری نیند کے لیے سب سے خطرناک چیز ہے ۔ ایک حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سبزی خور افراد کا نیند کا معیار سب سے خراب ہوتا ہے.”

یہ بھی پڑھیں:‌ چینی شہری کو بیچی جانے والی پاکستانی دلہن کی دردناک کہانی، کس اذیت ناک موت سے دوچار ہوئی، سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

ہولی ہوزبی کے مطابق اس تحقیق میں‌ بتایا گیا کہ سبزی خور صبح اٹھتے ہیں تو تھکے ماندے ہوتے ہیں اور دن بھر سستی و کاہلی کا شکار رہتے ہیں ۔ اس تحقیق میں سب سے بہترین ’گلوٹن ‘ فری خوراک قرار پائی ۔ دوسرے نمبر پر ڈیری فری خوراک کو پرسکون نیند کے لیے بہترین قرار دیا گیا، جبکہ سبزی خوری کا نمبر سب سے آخر میں آیا جس کا مطلب ہے کہ سبزی خوری نیند کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ غذائی عادت ہے.

یہ بھی پڑھیں:‌ وزیراعظم مہاتیر محمد نے کپتان کو تحفے میں‌ کون سی گاڑی بھیجی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں