وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے

وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں‌ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

کنبرا (بول پاکستان رپورٹ)وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللہ آج پیر کے روز پاکستان سے آسٹریلیا پہنچے جہاں ان کی فلائٹ میلبرن ایئرپورٹ پر اتری۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہری کو بیچی جانے والی پاکستانی دلہن کی دردناک کہانی، کس اذیت ناک موت سے دوچار ہوئی، سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر سعید اللہ کو امیگریشن حکام نے روک لیا۔ جس کی وجہ ان کی سفری دستاویزات کا نامکمل ہونا بتائی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعید اللہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کر سکے جس کے باعث انہیں میلبرن پولیس امیگریشن نے حراست میں لے لیا۔ آخری اطلاعات تک وہ تاحال حراست میں ہی تھے اور ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے بھی تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: نیازی چرس پی کر سو رہا ہے، ہسپتال نہیں چلنے دیں گے، انشاء اللہ فتح ہماری ہو گی: ڈاکٹر عرفان کی نئی ویڈیو لیک ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں