ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

ڈالر کی قیمت میں خوفناک اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں‌ تاریخی مندی، عوام مہنگائی کی نئی لہر کے لیے ہو جائیں‌تیار

کراچی (بول پاکستان رپورٹ) حالیہ مہینوں میں ڈالر کی قیمت کو ایسے پر لگے ہیں کہ کسی طور اس کی پرواز میں کمی نہیں آ رہی بلکہ اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے جس کے نتیجے مہنگائی کا ایک طوفان نے جس نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہو گیا اور وہ ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی گرفتار

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج کاروبار شروع ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس سے اس کی قیمت ریکارڈ 148روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 61 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی خریدوفروخت کا کاروبار 147روپے کی قیمت پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جس کا ڈر تھا، ریڈیو پاکستان پر کلہاڑی چلا دی گئی

اس پر آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ شروع ہو گیا ہے جس پر معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ آج ڈالر کی قدر کل کے برابر بلند ہونے کا امکان ہے۔ اس کے برعکس پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان جا رہا ہے اور اب تک وہ 690 پوائنٹس گر چکی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں یہ مندی بھی تاریخی ہے اور اس وقت وہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔ ایک طرف تو ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور دوسری طرف آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر حکومت بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، جس سے مہنگائی کی ایک نئی اور شدید لہر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انتقام کی آگ، بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے پاکستانی شہری 2 کرائے کے قاتل لے کر دبئی پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں