سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں‌ازدواجی فرائض‌کی ادائیگی حیران کن فائدہ بتا دیا

سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں‌ازدواجی فرائض‌کی ادائیگی حیران کن فائدہ بتا دیا

واشنگٹن (بول پاکستان رپورٹ) امریکی سائنسدانوں‌ نے ہفتے میں‌کم از کم ایک بار ازدواجی فرائض ادا کرنے کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے. برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ازدواجی فرائض ادا کرتے ہیں ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو کینسر، امراض قلب اور دیگر بیماریاں بہت کم لاحق ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فحش فلموں کی لت کا انجام مردانہ کمزوری، سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 15ہزار 269مردوخواتین پر تجربات کیے جن کی اوسط عمر 39سال تھی۔ سائنسدانوں نے ان کی جنسی تعلق کی عادت اور ان میں مختلف امراض لاحق ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ 11سال تک ان لوگوں کی نگرانی کرنے کے بعد سائنسدانوں نے نتائج مرتب کیے جن میں معلوم ہوا کہ ان میں لگ بھگ 72فیصد لوگ مہینے میں ایک بار ازدواجی تعلق قائم کرتے تھے جبکہ 36فیصدہفتے میں ایک بار۔اس دورانیے میں تحقیق کے شرکاء میں سے 228کی موت واقع ہوئی۔ ان میں سے 29کی موت ہارٹ اٹیک اور 62کی کینسر سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ وزیراعظم ہاؤسنگ قرضہ سکیم سے آسان قرض لینا چاہتے ہیں؟ تمام معلومات جانیے

تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ شرکاء میں سے جو لوگ جتنا زیادہ ازدواجی تعلق قائم کرتے رہے ان کو امراض قلب، کینسر اور دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بہت کم تھا۔جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار جنسی تعلق قائم کرتے رہے ان کی قبل از وقت موت ہونے کا امکان سال میں ایک بار جنسی تعلق قائم کرنے والوں کی نسبت 49فیصد کم پایا گیا۔ ان میں ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کا خطرہ 21فیصد کم، کینسر سے موت ہونے کا خطرہ 69فیصد کم اور دیگر بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 48فیصد کم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وارڈ میں‌ ڈیوٹی پر موجود نرس کو ڈاکٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اپنا تبصرہ بھیجیں