چار ناکام شادیوں‌کے بعد اداکارہ نور برطانیہ میں‌ پانچویں بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

اداکارہ نور کی 5 ویں خفیہ شادی کا معاملہ، اداکارہ خود میدان میں‌آ گئیں

لاہور(بول پاکستان رپورٹ) حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر اداکارہ نور کی پانچویں خفیہ شادی کی خبریں گردش میں رہی۔ اس معاملے پر اب اداکارہ نور بخاری خود سامنے آ گئی ہیں اور اپنی پانچویں خفیہ شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:‌ اگر آپ کو پرسکون نیند نہیں‌آتی، صبح تھکے ماندے اٹھتے ہیں تو کھانے میں‌ یہ چیزیں‌ استعمال کریں، غذائی ماہر نے مفید مشورہ دے دیا

اداکارہ نور نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی خبروں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے شوبز انڈسٹری چھوڑے ہوئے دو سال گزر گئے ہیں لیکن میں آج بھی خبروں میں رہتی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے اور مجھے چین سے کیوں جینے نہیں دیتا۔”

یہ بھی پڑھیں:‌ چینی شہری کو بیچی جانے والی پاکستانی دلہن کی دردناک کہانی، کس اذیت ناک موت سے دوچار ہوئی، سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ “میڈیا والے ہر ماہ میری شادی کی خبر بریک کر دیتے ہیں۔” واضح رہے کہ اداکارہ نور نے دو سال قبل شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی دین اسلام اور اس کی ترویج کے لیے وقف کر چکی ہیں اور شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔ا ب ان کی زندگی صرف دین کے لیے وقف ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:‌ آدمی کام سے لوٹا تو اپنی نوجوان بیوی کو ایسی شرمناک حالت میں‌دیکھ لیا کہ مشتعل ہو کر گولیاں برسا دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں