لاہور میں‌ماڈلز اور اداکاراؤں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

لاہور میں‌ماڈلز اور اداکاراؤں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

لاہور(بول پاکستان رپورٹ) لاہور میں فوٹو شوٹ کے دوران ماڈلز و اداکاراؤں کی برہنہ تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کیے جانے کا انکشاف منظر عام پر آ گیا ہے۔ روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جب ماڈلز اور اداکارائیں لباس تبدیل کرنے لگتی ہیں تو فوٹوگرافرز اپنا کیمرا آن چھوڑ کر باہر نکل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نور کی 5 ویں خفیہ شادی کا معاملہ، اداکارہ خود میدان میں‌آ گئیں

رپورٹ کے مطابق سب کے باہر چلے جانے پر ماڈلز و اداکارائیں بے جھجھک لباس تبدیل کرتی ہیں۔ ان کو گمان ہوتا ہے کہ اب کوئی انہیں نہیں دیکھ رہا لیکن دراصل کیمرا ان کو مسلسل شوٹ کر رہا ہوتا ہے اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بن رہی ہوتی ہی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہری کو بیچی جانے والی پاکستانی دلہن کی دردناک کہانی، کس اذیت ناک موت سے دوچار ہوئی، سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

شوبز انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بعد ازاں ماڈل و اداکاراؤں کی ان تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے اور رقم ہتھیائی جاتی ہے۔ اگر وہ پیسے دینے سے انکار کریں تو ان کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک بے شمار ماڈلز و اداکارائیں اس طریقے سے بلیک میلنگ کا سامنا کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی کام سے لوٹا تو اپنی نوجوان بیوی کو ایسی شرمناک حالت میں‌دیکھ لیا کہ مشتعل ہو کر گولیاں برسا دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں