pakistani girls married chinese men

چینی لڑکوں سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ سسرالی کیا سلوک کرتے ہیں؟ خود ان لڑکیوں کا ناقابل یقین جواب سامنے آ گیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں ایک طرف غیرملکی خواتین کے پاکستان آ کر پاکستانی لڑکوں سے شادی کرنے کی خبریں گردش میں رہیں اور دوسری طرف کچھ پاکستانی لڑکیوں کے چینی لڑکوں کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں نے بھی سوشل میڈیا پر ہلچل مچائے رکھی۔ ان پاکستانی لڑکیوں کی چینی لڑکوں سے شادیوں پر کچھ منفی باتیں بھی سننے کو ملتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایسٹر پر سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور3 ہوٹلوں میں بم دھماکے، 138 افراد ہلاک، 452 سے زائد زخمی

کہا جاتا رہا کہ چینی لڑکے دھوکے سے ان پاکستانی لڑکیوں کو بیاہ کر لے جاتے ہیں اور وہاں ان کے جسمانی اعضاءنکال کر فروخت کر دیتے ہیں یا پھر انہیں جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیتے ہیں۔ اب اس منفی تاثر پر شادی کرکے چین جانے والی لڑکیوں کا موقف سامنے آ گیا ہے جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹرز ہاردیک پانڈے اور کے ایل راہول کو خواتین کے متعلق نازیبا باتیں‌کرنے پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف قریشی نامی ایک صحافی نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں شادی کرکے چین جانے والی لڑکیوں کے مختصر انٹرویوز شامل ہیں۔ ان انٹرویوز میں صحافی نے ان پاکستانی لڑکیوں سے ان کے چینی سسرالیوں کے سلوک کے بارے میں سوالات پوچھے جن کے لڑکیوں نے ایسے جوابات دیئے کہ سن کر ہر پاکستانی لڑکی ایسا ہی سسرال پانے کی خواہش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک پرانی تصویر نے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی کہانی زندہ کر دی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا

ایک لڑکی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”جب میں سو رہی ہوتی ہوں تو میری ساس آتی ہے اور میرا سر اور ہاتھ پاﺅں چومتی ہے۔ وہ میرے لیے خود دودھ لے کر آتی ہے اور اپنے ہاتھوں سے مجھے پلاتی ہے۔“ دوسری لڑکی نے صحافی کو بتایا کہ ”میری بھابی(اس کے شوہر کے بھائی کی چینی بیوی)نہ صرف میرے کمرے کی صفائی کرتی ہے بلکہ خود کھانا بنا کر میرے کمرے میں لا کر مجھے دیتی ہے اور بعد میں آ کر خود ہی برتن بھی اٹھا کر لے جاتی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: 2 خواتین کرکٹرز نے آپس میں شادی کرلی

چینی لڑکوں سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکیوں کے سسرالی ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟ خود ان لڑکیوں کی زبانی سنیے اور یقین کرنے کی کوشش کیجیے۔۔۔

Posted by Ahmad Nawaz Kamyana on Sunday, April 21, 2019

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات کا امکان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار دونوں طرف سے خطرے میں‌ گھر گئے

واضح رہے کہ جب پاکستانی میڈیا میں چینی لڑکوں کے دھوکے سے پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادیاں کرنے اور چین لیجا کر ان کے اعضاءفروخت کرنے اور انہیں جسم فروشی کے دھندے پر لگانے کی خبریں نشر ہوئیں تو چینی سفارتخانے کی طرف سے اس پر سخت نوٹس لیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ وہ شادی کرکے چین جانے والی لڑکیوں کے متعلق فوری کارروائی کریں گے۔ تاہم اس ویڈیو نے ان تمام خبروں کو غلط ثابت کر دیا ہے جو اس حوالے سے گردش کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کی جگہ کس کو وزیراعلیٰ بنائیں؟‌ وزیراعظم کی مشاورت، حامد میر نے اہم انکشاف کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں