مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، حسن علی آؤٹ لیکن وجہ؟

لاہور (بول پاکستان رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آج سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے، جس میں بڑی خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔
مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ منتخب کیا گیا ہے جس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔ ان کے علاوہ عثمان شنواری، فخر زمان، عماد وسیم، آصف علی اور امام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دیگر منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد عامر، محمد نواز، عابد علی، محمد رضوان، وہاب ریاض، افتخار احمد، حارث سہیل، محمد حسین اور شاداب خان شامل ہیں۔ حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ “حسن علی فٹنس کے مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ دوسری طرف مصباح الحق کا کہنا تھا شعیب ملک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں