اب کنواری عورتیں بھی بچوں کو اپنا دودھ پلا سکیں گے

اب کنواری عورتیں بھی نومولود بچوں کو اپنا دودھ پلا سکیں گی، سائنسدانوں نے حیران کن طریقہ ایجاد کرلیا

واشنگٹن (بول پاکستان رپورٹ) یہ تو ہم جانتے ہی تھے کہ جو عورت بچے کو جنم دیتی ہے اس کے جسم میں دودھ آتا ہے اور وہ بچے کو پلاتی ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ اب سائنسدانوں نے ایسا طریقہ ایجاد کر لیا ہے کہ اب کنواری عورتیں بھی بچوں کو دودھ پلا سکیں گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کارنامہ امریکی سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ عورت کے جسم میں دودھ کی پیداوارکا پراسیس تین طرح کے ہارمونز پرولیکٹن (prolactin)، پروگیسٹرون (progesterone) اور جنسی ہارمون اویسٹروجن (Oestrogen)کنٹرول کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گولڑہ شریف میں 3 شیطان صفت بھائی اپنی سگی 14 سالہ بہن کو 2 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، انسانیت سوز خبر

اگر جسم میں پرولیکٹن کی پیداوار بڑھا دی جائے تو کسی بھی عورت کے جسم میں دودھ کی پیداوار شروع ہو سکتی ہے جسے وہ بچے کو پلا سکتی ہے، اس کے لیے اس عورت کے لیے بچہ پیدا کرنا لازمی نہیں ہوتا۔ سائنسدانوں نے کئی خواتین پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان خواتین کی چھاتیوں پر پمپ لگا دیئے جو ان کے جسم سے دودھ چوستے تھے۔ اس سے ہو بہو ویسا احساس آتا کہ جیسے بچے ان خواتین کا دودھ پی رہے ہوں۔ اس سے ان خواتین کے مذکورہ تینوں ہارمونز کو دودھ پیدا کرنے کی ترغیب ملی اور ان کے جسم میں پرولیکٹن اور دیگر دونوں ہارمونز کی مقدار بڑھنی شروع ہو گئی، جس سے ان کے جسم میں دودھ پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان لڑکے سے محبت، ہریتک روشن کی بہن اپنے باپ اور بھائی کے سامنے ڈٹ گئی، کنگنا رناوت سے مدد مانگ لی

اس طریقے پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے اور بے شمار کنواری عورتیں بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں. ان عورتوں‌میں‌ اکثریت مغربی معاشروں کی ہم جنس پرست خواتین کی ہے۔ انہی میں‌امریکہ کی جیکلین اور کیلی فیفر نامی دو ہم جنس پرست خواتین بھی شامل ہیں‌جو اپنے دو جڑواں بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں۔ ان جڑواں بچوں کو ایک مرد سے سپرمز عطیہ لے کر کیلی نے پیدا کیا تھا، چنانچہ اس کے جسم میں فطری طور پر دودھ پیدا ہو گیا تاہم جیکلین نے سائنسدانوں کے اس بتائے طریقے پر عمل کرکے اپنے جسم میں دودھ پیدا کیا اور اب دونوں اپنے بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں۔ ان کے بچوں کے نام جیکسن اور ایلا ہیں جو رواں سال مئی میں پیدا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول پھر مہنگا ہونے کا امکان، کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سن کر ہی پاکستانیوں کی چیخیں‌ نکل جائیں

یہ بھی پڑھیں: قیامت کی نشانی، ماں‌ کو اس کے سگے بیٹے نے سڑک کنارے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اپنا تبصرہ بھیجیں