ورلڈ کپ 2019

قومی کرکٹ ٹیم کی فیس اور مراعات میں‌کئی گنا اضافہ، بھارت کو ہرانے پر کتنے پیسے ملیں‌گے؟ کھلاڑیوں‌کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (بول پاکستان رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچز میں کھلاڑیوں کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے معاوضے میں اضافہ کر دیاہے جبکہ رینکنگ کی ٹاپ تھری ٹیموں اور بھارت کو ہرانے پر پلیئنگ الیون میں شامل ہر پلیئرکو میچ فیس کا 100فیصد حصہ (ٹیسٹ) 75فیصد (ون ڈے ) اور50فیصد (ٹی 20) میں بطور بونس دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:‌ لیڈی ڈیانا کی موت کیسے ہوئی؟ اتنے عرصے بعد ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ‌ سامنے آ گیا

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے فیس ٹی 20 کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زائد کر دی ہے جس کے مطابق اے کیٹیگری کو فی ٹیسٹ7 لاکھ 62 ہزار300، ون ڈے میں4 لاکھ 68ہزار815جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں3لاکھ 38ہزار250 روپے بطور فیس ملیں گے، دیگر بونسز اور لوگو فیس الگ ہے۔پلیئنگ الیون سے باہر اسکواڈ کے رکن کو 50فیصد میچ فیس ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:‌ بوائے فرینڈ لڑکی کو جنگل میں‌لے گیا اور وہاں‌5 دوستوں کو بھی بلا لیا اور پھر… اجتماعی زیادتی کا روح فرسا واقعہ

پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی سیریز کے میچ یا میچز میں ٹیم کا کپتان شرکت نہ کرے تو پھر بھی اسے 250 ڈالر ہفتہ تفریحی الاؤنس دیا جائے گا، نائب کپتان کو اس مد میں ہر ہفتے 100 ڈالر ملا کریں گے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے لیے بونس بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ تھری ٹیموں اور بھارت کو کسی میچ میں ہرانے پر کھیلنے والے گیارہ میں سے ہر ایک کو میچ فیس کا 100فیصد حصہ (ٹیسٹ) 75فیصد (ون ڈے ) اور 50 فیصد (ٹی 20) میں بطور بونس دیا جائے گا۔ اسی طرح ٹاپ 3رینک یا بھارت کے خلاف سیریز جیتنے پر سکواڈ کے ہر رکن کو میچ فیس کا 200 فیصد بطور بونس دیا جائے گا۔ کسی ٹورنامنٹ میں 4 سے7 رینک ٹیم پر فتح کی صورت میں150 فیصد جبکہ دیگر ٹیموں کو ہرانے پر 100 فیصد بونس دیا جائے گا، آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں کامیابی پر300 فیصد رقم کھلاڑیوں کو دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:‌ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، حسن علی آؤٹ لیکن وجہ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں