محبت میں بھی رشوت کا چلن ہو گیا، لڑکی نے رشوت لے کر لڑکے سے تعلق ختم کر لیا

نیویارک(بول پاکستان رپورٹ)سرکاری محکموں میں رشوت خوری کے بارے میں تو سب نے سن رکھا ہو گا لیکن اب جان لیں کہ دل کے معاملے میں بھی رشوت خوری کا چلن ہو گیا ہے۔ آپ کے لیے یہ خبر حیرت کا باعث ہو گی کہ امریکہ میں ایک لڑکی نے 10ہزار ڈالر رشوت لے کر اپنے منگیتر کو چھوڑ دیا ہے اور یہ رشوت اس لڑکی کو کسی اور نے نہیں بلکہ لڑکے کی ماں نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن اونٹ پر بیٹھ کر اپنی مہندی کی تقریب میں پہنچ گئی، اس منفرد انٹری کی ویڈیو دیکھیں

دی مرر کے مطابق لڑکی نے رشوت لے کر اپنے منگیتر کو چھوڑنے کا یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر سنایا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ ”میں اس لڑکے سے 6سال قبل کالج میں ملی تھی، یہ کالج میں مجھ سے ایک سال سینئر تھا۔ وہیں ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور ہم ایک ساتھ رہنے لگے۔ ہمارے تعلق کو پانچ سال مکمل ہوئے تو ہم نے منگنی کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر ایک روز منگنی کر لی۔“

یہ بھی پڑھیں: نقیب اللہ محسود کی اہلیہ پہلی بار سامنے آ گئیں، اپنے دکھ کی داستان دنیا کو سنا دی

لڑکی لکھتی ہے کہ ”اس لڑکے کی ماں کو یہ رشتہ اچھا نہیں لگا اور وہ چاہتی تھی کہ میں اس کے بیٹے کے ساتھ تعلق ختم کر دوں۔ ادھر منگنی کے بعد اس لڑکے کا میرے ساتھ رویہ بھی یکسر تبدیل ہو گیا اور وہ بہت جارحانہ ہو گیاتھا۔ وہ چاہتا تھا کہ میں اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزاروں اور وہی کام کروں جو اسے پسند ہو۔ اس کا یہ رویہ میرے لیے قابل قبول نہیں تھا چنانچہ میں دل ہی دل میں اسے چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی تھی۔“

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود پاکستان نہیں‌آنا چاہتیں: ترجمان دفتر خارجہ کے بیان نے ہنگامہ برپا کر دیا

لڑکی کہتی ہے کہ ”اسی دوران لڑکے کی ماں میرے پاس آئی اور مجھے 10ہزار ڈالر (تقریباً 14لاکھ روپے)دے کر بولی کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دو۔ لڑکے کو چھوڑنے کا فیصلہ تو میں کر چکی تھی لیکن اس پر عمل درآمد میرے لیے بہت مشکل ہو رہا تھا کیونکہ میں اسے بہت محبت کرتی تھی، تاہم اس رقم نے مجھے اسے چھوڑنے میں بہت مدد دی۔ اس کی ماں سے رقم لے کر میں گھر واپس آئی اور اسی رات سامان پیک کرلیا۔“

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے ایک انتہائی انوکھی چیز وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دینے کی خواہش ظاہر کر دی

لڑکی نے مزید لکھا کہ ”سامان پیک کرنے کے بعد اگلی صبح میں گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ آج اس بات کو تین سال ہو گئے ہیں اور میں اس کے بعد لڑکے کو نہیں ملی۔ کئی مشترکہ دوست بتاتے ہیں کہ وہ لڑکا اب بھی مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھے یاد کرتا ہے لیکن میں ان دوستوں کو بتاتی ہوں کہ کس طرح منگنی کے بعد اس کا رویہ تبدیل ہو گیا تھا اور میں خوفزدہ ہو گئی تھی کہ نجانے شادی کے بعد وہ میرے ساتھ کیا سلوک روا رکھے گا۔ بہرحال آج میں اعتراف کرتی ہوں کہ اگر اس کی ماں مجھے رشوت نہ دیتی تو شاید میں اسے چھوڑنے کے فیصلے پر عمل کرنے میں ناکام ہو جاتی۔“

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھی ایٹمی بم عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے، محبوبہ مفتی کا نریندر مودی کو جواب

اپنا تبصرہ بھیجیں