ڈالر کی قیمت

آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں‌اضافہ، کہاں‌ پہنچ گیا؟ سن کر پاکستانی سر پکڑ لیں گے

کراچی (بول پاکستان رپورٹ )ٹیکسوں کی بھرمار اور ڈالر کی اونچی اڑان سے ملک میں آنے والے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود ڈالر کسی طور قابو میں نہیں آ رہا جس کی قیمت میں آج صبح ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغانستان جانے والے 258 بھارتی کنٹینر پکڑ لیے، ان میں کیا چیز بھیجی جا رہی تھی؟ حیران کن انکشاف

آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160روپے 85 پیسے تک پہنچ گئی۔ صبح سے ڈالر کی انٹربینک میں خریدوفروخت اسی قیمت پر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستانی بانڈ میں‌کتنی سرمایہ کاری کر دی؟ سن کر آپ سر پکڑ لیں‌گے

آج ایک طرف ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان پیدا ہوا جو اب تک برقرار ہے۔ کام کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی واقع ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 32 ہزار 667 پوائنٹس پر آ گئی اور کاروباری افراد کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: زارا شیخ‌ غیرت کے نام پر قتل، بوائے فرینڈ نے لاش مسخ کر کے ویرانے میں‌پھینک دی

اپنا تبصرہ بھیجیں