یکم مئی سے پٹرول مہنگا

پٹرول کتنا سستا ہونے جا رہا ہے؟‌ خوشخبری کو ترستے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی

اسلام آباد(بول پاکستان رپورٹ) نئے ٹیکسز کی بھرمار اور ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کو کوئی اچھی خبر شاذ ہی سننے کو ملتی ہے۔ ایسی ہی ایک اچھی خبر آئی ہے کہ آئندہ ماہ اگست میں پٹرول سستا ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس حیدر کو بڑا جھٹکا، بیوی پر تشدد کا مقدمہ درج ہونے پر دنیا ٹی وی نے نوکری سے نکال دیا

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ 3 روز میں 4 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں‌اضافہ، کہاں‌ پہنچ گیا؟ سن کر پاکستانی سر پکڑ لیں گے

اس کمی کے بعد تیل کی فی بیرل قیمت 62 اعشاریہ 47 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف آئندہ ماہ سے پاکستان کو سعودی عرب سے بھی تاخیری ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ چنانچہ ان عوامل کے پیش نظر آئندہ ماہ اگست میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔ قیمتوں میں کمی کی سمری رواں ماہ کے آخر میں اوگرا وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغانستان جانے والے 258 بھارتی کنٹینر پکڑ لیے، ان میں کیا چیز بھیجی جا رہی تھی؟ حیران کن انکشاف

اپنا تبصرہ بھیجیں