’’خلائی مخلوق موجود ہے اور زمین پر آتی رہتی ہے‘‘

’’خلائی مخلوق موجود ہے اور زمین پر آتی رہتی ہے‘‘ امریکی حکومت نے پہلی بار اعتراف کر لیا، دنیا میں‌ تہلکہ مچ گیا

واشنگٹن(بول پاکستان رپورٹ) سازشی نظریہ ساز خلائی مخلوق کے وجود کے متعلق اکثر دعوے کرتے رہتے تھے اور اپنی طرف سے ان کے شواہد بھی پیش کرتے رہتے تھے لیکن آج تک کسی ملک کی حکومت یا سائنسدانوں کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ اب پہلی بار امریکی حکومت نے خلائی مخلوق کے وجود کی تصدیق کرکے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون اور سنی دیول… بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کی ایسی غلطی کہ دنیا میں‌تماشا بن گئے

دی نیویارک پوسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرسٹوفر شیرووڈ نے بتایا ہے کہ امریکہ کی سابق حکومت نے ایک پروگرام شروع کر رکھا تھا جس کے تحت غیرمرئی مخلوق کی موجودگی اور ان کی طرف سے دنیا کو لاحق خطرے کی تحقیقات کی جاتی رہی ہیں۔ اس پروگرام کا نام ’ایڈوانسڈ ایروسپیس تھریٹ آئیڈنٹی فیکیشن پروگرام‘ (Advanced Aerospace Threat Identification Program)تھا، تاہم یہ پروگرام 2012ء سے بند کیا جا چکا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی طرح ان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو بھی اپنی زبان کی لپیٹ میں‌ آ کر بری طرح پھنس گئے

کرسٹوفر شیرووڈ کا کہنا تھا کہ ”اب بھی کوئی ممکنہ سپیس کرافٹ نظر آتا ہے جس کے متعلق شبہ ہو کہ یہ خلائی مخلوق کا ہوسکتا ہے تو پینٹا گون اس پر تحقیقات کرتا ہے۔ پینٹاگون اپنے آپریٹنگ انوائرنمنٹ میں ہر ایئرکرافٹ اور سپیس کرافٹ کی مثبت شناخت کو یقینی بناتا ہے اور ہمیشہ اس معاملے پر متفکر رہتا ہے۔ آئندہ بھی جب کبھی خلائی مخلوق کے کسی سپیس کرافٹ کی اطلاع ملی تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔“ برطانوی صحافی نِک پوپ، جو 90کی دہائی میں حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر خلائی مخلوق کے نظر آنے کے معاملے پر تحقیقات کرتے رہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پینٹا گون کی طرف سے آنے والا یہ بیان ایک بم شیل ہے۔ماضی میں اس حوالے سے ان کی طرف سے جتنے بیان آئے وہ بہت مبہم تھے لیکن اس بار انہوں نے تصدیق کر دی ہے کہ خلائی مخلوق موجود ہے اور زمین پر بھی آتی رہتی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: “ورلڈ کپ جیت کر عمران خان کی طرح‌ وزیراعظم بننا چاہیں‌گے؟” سرفراز احمد کاانتہائی دلچسپ جواب

اپنا تبصرہ بھیجیں