کیا لائٹ اور مینتھول سگریٹ کم نقصان دہ ہوتے ہیں؟

کیا لائٹ اور مینتھول سگریٹ کم نقصان دہ ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بالآخر حقیقت بتا دی

واشنگٹن(بول پاکستان رپورٹ) بعض لوگ لائٹ سگریٹ یا مینتھول والے سگریٹ پیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان سے ان کی صحت کم خراب ہو گی۔ اب ایسے لوگوں کے لیے سائنسدانوں نے تنبیہ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ لائٹ سگریٹ اور مینتھول والے سگریٹ بھی اتنا ہی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتے ہیں جتنے کہ عام سگریٹ۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون اور سنی دیول… بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کی ایسی غلطی کہ دنیا میں‌تماشا بن گئے

سائنسدانوں کے مطابق ایسے سگریٹ سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جن میں فلٹر نہیں لگا ہوتا۔ یہ سگریٹ پینے سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا کے سائنسدانوں نے کی ہے جنہوں نے اس میں 14ہزار سے زائد سگریٹ نوشوں پرتجربات کیے جن کی عمریں 55سے 74سال تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’خلائی مخلوق موجود ہے اور زمین پر آتی رہتی ہے‘‘ امریکی حکومت نے پہلی بار اعتراف کر لیا، دنیا میں‌ تہلکہ مچ گیا

ان میں ہر طرح کے سگریٹ پینے والے لوگ شامل تھے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر نینا تھامس کا کہنا تھا کہ ”کوئی بھی سگریٹ ایسا نہیں ہے جسے محفوظ کہا جا سکے۔ ہر سگریٹ کم و بیش اتنا ہی پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہے جتنے سٹینڈرڈ سگریٹ ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں جو لوگ لائٹ یا الٹرالائٹ سگریٹ پیتے تھے ان کے اور ریگولر سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان میں کوئی فرق نہیں تھا۔“

یہ بھی پڑھیں: “ورلڈ کپ جیت کر عمران خان کی طرح‌ وزیراعظم بننا چاہیں‌گے؟” سرفراز احمد کاانتہائی دلچسپ جواب

اپنا تبصرہ بھیجیں