ٹوائلٹ کی وجہ سے انسان کی زندگی میں 20 سال اضافہ

ٹوائلٹ کی وجہ سے انسان کی زندگی میں 20 سال اضافہ، مگر کیسے؟ سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماﺅں کا عالمی دن، خواتین کا عالمی دن، زمین کا عالمی دن وغیرہ وغیرہ، دنیا میں کئی طرح کے عالمی دن منائے جاتے ہیں اور 2013ءمیں اقوام متحدہ نے ان میں ایک اور عالمی دن کا اضافہ کر دیا۔ یہ دن ’ٹوائلٹ کا عالمی دن‘ ہے جو 2013ءسے ہر سال 19نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ عالمی دن آنے میں تو ابھی بہت وقت باقی ہے لیکن ویب سائٹ Globalgiving.org نے اپنی ایک رپورٹ میں ٹوائلٹ کے متعلق کچھ انتہائی حیران کن حقائق بیان کیے ہیں جن کے متعلق ہر شخص کو معلوم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں سے آگے… قرة العین حیدر

رپورٹ کے مطابق ایک سائنسی تحقیق میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گزشتہ 2سو سال میں ٹوائلٹ عام ہونے سے انسانوں کی زندگی 20سال بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹوائلٹس کا رواج ہونے سے صفائی عام ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کی مجموعی صحت بہتر ہوئی اوراب انسانوں کی اوسط عمر 200سال پہلے کی نسبت 20سال زیادہ ہو گئی ہے۔ اگلی معلوماتی بات یہ ہے کہ اب بھی دنیا کی 40فیصد آبادی ٹوائلٹس سے محروم ہے اور یہ تعداد 2ارب 40کروڑ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کے کچھ غیرسیاسی لوگ وزیراعظم سے رحم کی بھیک مانگ رہے ہیں: حامد میر کا انکشاف

آپ اگلی بات کو بھی اسی میں شامل کر لیں کہ ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ٹوائلٹس استعمال کرنے والوں سے موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹوائلٹس کی عدم دستیابی سے انسانوں کی صحت کو جو خطرات لاحق ہوتے ہیں ان سے خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔اگر پانی اور نکاسی آب جیسے منصوبوں پر ایک ڈالر خرچ کیا جائے تو اس سے لوگوں کے علاج پر اٹھنے والی رقم کی بچت کی صورت میں 4.30ڈالر واپس ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا تاریخی ریکارڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں