ناک سے پانی نکال کر آنکھ سے نکالنے والا چینی

ناک سے پانی کھینچ کر آنکھ سے نکالنے کی کمال مہارت، مارشل آرٹس کے چینی ماہر کی ویڈیو نے دنیا کو حیران کر دیا

بیجنگ(بول پاکستان رپورٹ) مارشل آرٹس کو ہمارے ہاں تو محض کراٹے ہی خیال کیا جاتا ہے لیکن یہ ایک ایسا متنوع فن ہے کہ اس کے کرتب دیکھ کر انسان کی حیرت گم ہو جائے۔ اب چین کے ایک مارشل آرٹس کے ماہر نے اپنی ایک ایسی ہی مہارت کا مظاہرہ کرکے پوری دنیا کو ورطہْ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ ماہر اپنے ناک سے پانی اوپر کھینچتا اور پھر اسے تیز دھار کی صورت میں اپنی آنکھ سے نکالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل کی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی، انگلینڈ میں‌ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ماہر کا نام ژینگ ژی ہے جو چینی صوبے ہینان کا رہنے والا ہے اور گزشتہ دس سال سے مارشل آرٹس سیکھ رہا ہے۔ اتنے سالوں کی کڑی محنت کے بعد اب وہ اس قابل ہو چکا ہے کہ پانی یا دودھ کا گلاس ناک کو لگاتا ہے اور منہ بند کرکے ناک سے سانس اوپر کھینچ کر پانی وغیرہ کو ناک میں لے جاتا ہے اور پھر گلاس ہٹا کر ناک میں اوپر کہیں جمع ہونے والے پانی کو سانس کے دباﺅ کے ذریعے ہی آنکھ سے باہر نکالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستان کا پہلا پریکٹس میچ، عماد وسیم نے برطانوی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیئے

ژینگ ژی سانس کا جتنا دباﺅ بڑھاتا ہے اس کی آنکھ سے پانی اتنی ہی تیزی سے باہر نکلتا ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی اس کمال مہارت کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی اور جس نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ اب تک کروڑوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور ژینگ کی صلاحیت کی داد دے چکے ہیں۔اس ویڈیو میں اس کے سامنے پھولوں کی ایک ڈالی رکھی ہوتی ہے جس پر وہ آنکھ کے ذریعے پانی کی تیز دھار ڈالتا ہے۔ ژینگ کا کہنا ہے کہ اب وہ اس فن میں اس قدر طاق ہو گیا ہے کہ اس کی پانی کی دھار ساڑھے 5فٹ کے فاصلے تک جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں حملوں‌ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہو گئی، بھارت میں‌ تربیت لینے کا انکشاف

ژینگ کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس مہارت تک پہنچنے کے لیے کڑی محنت کی ہے۔ مجھے 10 سال ہو گئے ہیں اور اب جا کر میں اس قابل ہوا ہوں کہ ناک سے پانی یا کوئی اور مائع چیز کھینچ کر اسے آنکھ سے نکال سکوں۔ لوگ میری اس صلاحیت سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور جب تعریف کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ مجھے میری محنت کا صلہ مل گیا۔ اب میں خود بھی لوگوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دیتا ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں: آل راؤنڈر شاداب خان کے مداحوں‌ کے لیے بری خبر، ممکنہ طور پر ورلڈ کپ نہیں‌ کھیل سکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں