کسی لڑکی کی فحش فلم انٹرنیٹ پر موجود ہے یا نہیں؟ معلوم کرنے کے لئے انتہائی متنازعہ سروس متعارف کروا دی گئی

کسی لڑکی کی فحش فلم انٹرنیٹ پر موجود ہے یا نہیں؟ معلوم کرنے کے لئے انتہائی متنازعہ سروس متعارف کروا دی گئی

برلن (بول پاکستان رپورٹ) انٹرنیٹ پر ہر طرح کے فحش مواد کی بھرمار ہو چکی ہے۔ کچھ مردوخواتین تو فحش فلموں میں کام کرتے ہیں۔ کچھ مرضی سے اپنی فحش فلم بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیتے ہیں اور بعض کی ویڈیوز ان کی مرضی کے خلاف بنا کر پوسٹ کر دی جاتی ہیں۔ اب ایک ایسی انتہائی متنازعہ سروس متعارف کروا دی گئی ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی یا کسی اور کی تصویر کے ذریعے معلوم کر سکتا ہے کہ اس کی یا کسی دوسرے کی کوئی فحش فلم انٹرنیٹ پر موجود ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:‌ لڑکی نے چائے میں‌ نشہ دے کر لڑکے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور پھر…

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ انوکھی سروس ایک چینی پروگرامر نے بنائی ہے جو جرمنی میں مقیم ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کی حامل سروس تصویر میں چہرے کے مختلف فیچرز کو فحش فلموں کی ویب سائٹس پر موجود کروڑوں ویڈیوز کے ساتھ ملاتی ہے اور تلاش کرتی ہے کہ ان ویڈیوز میں یہ تصویر والا چہرہ موجود ہے یا نہیں۔ اگر اسے کہیں ایسی ویڈیو ملتی ہے جو اس چہرے سے ہم آہنگ ہوتی ہے تو وہ ویڈیو نکال کر آپ کے سامنے رکھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:‌ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر حسن علی کے دفاع میں‌ بول پڑیں، ایسی بات کہہ دی کہ طنز کرنے والوں‌کے منہ بند ہو گئے

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وائبو‘ اس شخص نے بتایا ہے کہ ”ہم اب تک اس سروس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فحش فلموں کی اداکاراؤں اور دیگر لڑکیوں کی تصاویر کے ذریعے ان کی فحش ویڈیوز تلاش کر چکے ہیں۔“ اس سروس کا بنیادی مقصد تو لوگوں کی مرضی کے خلاف پوسٹ ہونے والی فحش ویڈیوز کا تدارک کرنا ہے اور انہیں تلاش کرکے ڈیلیٹ کروانا ہے لیکن اس سروس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اسے لوگ غلط مقصد کے لیے بھی استعمال کریں گے کیونکہ اس کے ذریعے کوئی بھی مرد اپنی گرل فرینڈ یا کوئی لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی تصویر کے ذریعے معلوم کر سکتی ہے کہ آیا ان کی کوئی فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے یا نہیں۔ اس طرح لوگوں کے راز سب کے سامنے کھل جائیں گے اور دنیا میں لاکھوں رشتے خطرے میں پڑ جائیں گے۔ اس پروگرامر کا کہنا ہے کہ جلد اس سروس کا نام اور دیگر تفصیلات لوگوں کو بتا دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:‌ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو اپنے ساتھ، اپنی دو بیویوں اور کتے کے ساتھ شرمناک کام پر مجبور کرنے والے شیطان کی لرزہ خیز کہانی

اپنا تبصرہ بھیجیں